Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: معمر خاتون ڈاکٹر فرنٹ لائن پر

خاتون ڈاکٹر 30 سال خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوئی ہیں (فوٹو: سبق)
مکہ کی معمر ترین رضاکار خاتون ڈاکٹر سمیحہ عمرسنان کورونا وائرس کے مریضوں کی تیمارداری کا چیلنج قبول کرکے دلی مسرت محسوس کر رہی ہیں۔
مکہ محکمہ صحت نے 63 سالہ ڈاکٹر سمیحہ کو سن رسیدگی کے باوجود نئے کورونا وائرس کے مریضوں کی خدمت رضاکارانہ طور پر انجام دینے کا اعزاز دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر سمیحہ نے بتایا کہ ’ان کی پوری زندگی مریضوں کی خدمت میں گزر گئی۔  روزانہ سعودی عرب میں نئے کورونا وائرس کا منظر نامہ دیکھنے کے لیے پریس کانفرنس کی تفصیلات دیکھتی تھی۔ جب محسوس کیا کہ کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں تو آرزو ہوئی کہ کاش وہ بھی کورونا کے مریضوں کی خدمت کریں‘۔
ڈاکٹر سمیحہ نے بتایا کہ ’میں نے مکہ محکمہ صحت کے ماتحت رضاکار خواتین کے ادارے کی انچارج محاسن شعیب سے رابطہ کیا۔ ان کے سامنے اپنی خواہش رکھی۔ انہوں نے شروع میں تردد سے کام لیا اور کہا کہ آپ کی عمر اس بات کی اجازت نہیں دیتی تاہم میرا عزم دیکھتے ہوئے انہوں نے مجھے رضاکار ٹیم میں شامل کرلیا‘۔
ڈاکٹر سمیحہ  کے مطابق’ وہ پیٹ کے امراض کی ماہر ہیں۔ 30 برس سے زیادہ عرصے تک مکہ کے النور سپیشلسٹ ہسپتال اور الزاہر ہسپتال میں خدمات انجام دی ہیں۔ دو برس قبل ہی ریٹائر ہوئی ہیں‘۔
ڈاکٹر سمیحہ اس وقت مکہ کے المسفلہ محلے کے موبائل کلینک میں روزانہ بارہ گھنٹے ڈیوٹی دے رہی ہیں۔

 

 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: