Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوازات کے دفاتر میں حفاظتی اقدامات

آنے والوں کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے کا خصوصی انتظام کیا گیاہے(فوٹو، ایس پی اے)
مملکت میں کورونا وائرس کی وجہ سے تقریبا ڈھائی ماہ بعد سرکاری اداروں میں باقاعدہ کام شروع کردیاگیاہے اس ضمن میں محکمہ پاسپورٹ ’جوازات‘ میں وزارت صحت کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ کام جاری ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اگرچہ جوازات کے ڈیجیٹل سسٹم ’ابشر‘ اور ’مقیم ‘ سے اہم امور انجام دیئے جاتے ہیں تاہم بعض معاملات میں لوگوں کو اپنے امور کی انجام دہی کے  لیے جوازات کے دفتر سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔

جوازات کے تمام ذیلی دفتروں میں عملے کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی(فوٹو، ایس پی اے)

تبوک ریجن کے محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹربرگیڈیئر سعید القحطانی نے بتایا کہ جوازات آنے والوں کےلیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے علاوہ ازیں اہلکاروں کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ احتیاطی تدابیر پر مکمل طور پر عمل کیاجائے۔
جوازات کے اہلکار بھی سماجی فاصلے کے اصول پر مکمل طور پر عمل کررہے ہیں جبکہ آنے والوں کی رہنمائی کےلیے جوازات کے دفتر میں آگاہی پوسٹرز بھی لگائے گئے ہیں علاوہ ازیں آنے والوں کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔
ریجنل ڈی جی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے جاری کی جانے والی احتیاطی تدابیر پر ہر ایک کو عمل کرنے کی ضرورت ہے خاص کر جب ایسے مقامات پرجانا ہوجہاں لوگوں کی تعداد زیادہ ہو تو منہ اور ناک کو ڈھانپنے کے لیے ماسک کا استعمال لازمی کیاجائے اور سماجی فاصلے کے اصول کو قطعی طور پرنظر انداز نہ کریں۔

سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کیاجارہا ہے(فوٹو، ایس پی اے)

ڈائریکٹر جنرل کا مزید کہنا تھا کہ جوازات کی جانب سے وہ تمام خدمات آن لائن فراہم کی جارہی ہیں جو کورونا لاک ڈاون اور کرفیو کے دوران دی جارہی ہیں تاہم ایسے افراد جن کا جوازات کے دفتر سے رجوع کرنا لازمی ہے انہیں چاہئے کہ وہ مکمل حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے دفتر آئیں

شیئر: