Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ماسک تیار کرنے کا غیر قانونی کارخانہ سیل

 کارخانے سے سلائی کی 24 مشینیں ضبط کرلیں۔ (فوٹو: سبق)
جدہ میونسپلٹی نے گھر کو حفاظتی ماسک کے کارخانے میں تبدیل کرنے پر کارروائی کی ہے۔
تارکین وطن نے جدہ کے الکندرۃ محلے میں پرانے طرز کے ایک گھر میں حفاظتی ماسک تیار کرنے والا کارخانہ قائم کرلیا تھا۔ جدہ میونسپلٹی کے ماتحت البلد بلدیہ کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر کارخانہ سربمہر کردیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حفاظتی ماسک کے غیرقانونی کارخانے سے تارکین وطن بلدیہ کے اہلکاروں اور پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگئے۔  پولیس تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔
بلدیہ کے اہلکاروں نے گھریلو کارخانے سے سلائی کی 24 مشینیں برآمد کر کے ضبط کرلیں۔

غیرقانونی کارخانے سے تارکین فرار ہوگئے۔ (فوٹو: سبق)

سیکریٹری میونسپلٹی برائے بلدیات انجینیئر محمد الزہرانی نے بتایا کہ خلاف قانون حفاظتی ماسک کا کارخانہ چلانے والے تارکین کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
الزہرانی نے بتایا کہ جدہ میونسپلٹی نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ضروری حفاظتی تدابیر اور وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر قواعد و ضوابط کی پابندی کرانے کے لیے جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔
میونسپلٹی مقامی شہریوں اور غیرملکیوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ بھی کوئی روا داری نہیں برتی جائے گی۔ شہر میں تمام غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ کرانے کے لیے زبردست مہم چلائی جارہی ہے۔

شیئر: