Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ کی بہادر سعودی نرس کے لیے خراج عقیدت

جو دوسروں کے لیے زندگی قربان کرتے ہیں وہ کبھی نہیں مرتے(فوٹو عرب نیوز)
نجود الخیبری ایک بہادر سعودی نرس مدینہ منورہ کے احد ہسپتال میں کورونا مریضوں کی خدمت کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔  
عرب نیوز میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن محاذ پر لڑنے والی بہادر نرس مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران اپنی زندگی کی پروا نہ کرتے ہوئے وائرس کا شکار ہو گئی تھیں۔

کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن محاذ پر لڑنے والی نرسیں بہادر ہیں(فوٹو عرب نیوز)

مدینہ کے احد اسپتال میں کام کرنے والے نجود الخیبری کا کوڈ 19 ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا۔
سعودی نرسز ایسوسی ایشن نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے نجود الخیبری کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے ’سعودی نرسز ایسوسی ایشن کی انتظامیہ، ذیلی تنظیمیں اور تمام ساتھی نرسیں اپنی ہیرو نجود الخیبری کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔‘

احد اسپتال میں کام کرنے والے نرس کا کوڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ (فوٹو عرب نیوز)

سعودیوں نے ٹویٹر پر # نرس_نجود_الخیبری ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے غم کا اظہار کیا جہاں انہوں نے مرحوم اور اس کے اہل خانہ کے لیے بہت سی دعائیں بھی شیئر کیں۔
بہادر نرس کی ایک ساتھی  شوق الاعلی نے ٹوئٹر پر کہا ہے ]جو دوسروں کے لیے زندگی قربان کرتے ہیں وہ کبھی نہیں مرتے، وہ  ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتے ہیں۔ اللہ تعالی ان پر رحم کرے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔‘

نجود الخیبری دوران ڈیوٹی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی تھیں(فوٹو عرب نیوز)

محمد الزارہ  نے ٹویٹ میں کہا ہے ’نرس نجود  اب ہمارے صحت کے ہیروز میں سے ایک ہیں۔ وہ اپنے ملک اور لوگوں کو بہت کچھ دینے کے بعد چلی گئیں۔ انہوں نے اپنی محنت اور قربانی کی مثال قائم کی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہمیں ضرورت اس بات کی ہے کہ صحت کے شعبے میں ہمارے جو ہیروز وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں ان  کی حفاظت کے لیے دعا کریں۔‘

یہ قربانیاں حفاظتی واحتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہونے کی ترغیب دیتی ہیں(فوٹو عرب نیوز)

ایک اور ساتھی فہد  نے کہا: ’نجود کی قربانی اور محکمہ صحت کے دیگر ساتھیوں کی قربانیاں ہم سب کو محتاط رہنے اور حفاظتی و احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہونے کی ترغیب دیتی ہیں۔ ہمارے شعبہ صحت کے  ہیروز کا شکریہ۔ جب تک ہم زندہ رہیں ہم آپ کی کاوشوں اور آپ کی قربانیوں کو نہیں بھولیں گے۔‘
کچھ دیگر ٹوئٹس میں یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ وبائی مرض کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود نرسوں، ڈاکٹروں اور شعبہ صحت کے دیگر افراد کے ساتھ بھی سعودیعرب کے ان فوجیوں جیسا سلوک ہونا چاہیے جیسا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے انہیں ہمیشہ اعزازی نام دیا جاتا ہے اور ان کے اہل خانہ  سے ہر طرح کا تعاون کیا جاتا ہے۔
  •  خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: