Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزیاں

مشرقی ریجن میونسپلٹی نے متعلقہ اداروں کے اشتراک سے 936 تفتیشی دورے کیے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن میونسپلٹی نے کہا ہے کہ پورے ریجن میں متعلقہ اداروں کے اشتراک سے  تجارتی اداروں میں پانچ چھاے مارے گئے جبکہ 936 تفتیشی دورے کیے گئے۔
  یہ کارروائی سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے  کے لیے حفاظتی و احتیاطی ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ کرفیو کی پابندی سے مستثنی تجارتی سرگرمیوں کی بابت  48 ، سینٹرل مارکیٹ میں لوگوں کے اجتماع کی  50 اور ورکرز کیمپس میں حد سے زیادہ رہائشیوں کی تین خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
الشرقیہ میونسپلٹی نے بتایا کہ صوبے کے شہروں اورکمشنریوں میں  1585 مقامات کو سینیٹائز کرایا گیا ہے۔
کےمطابق کورونا وائرس سے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو بچانے اور وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر تفتیشی دورے جاری رکھے جائیں گے۔
میونسپلٹی نے سعودی عرب میں موجود تمام افراد کو تاکید کی کہ وہ خود سمیت تمام لوگوں کی صحت و سلامتی کی خاطر وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی کریں اور اس  سلسلے میں  940 پر رابطہ کرکے خلاف ورزی کی رپورٹ کی جا سکتی ہے۔

شیئر: