Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر تجارتی مرکز بند

لوگوں کے درمیان سماجی فاصلے کی خلاف ورزی ریکارڈ کی گئی تھی۔(فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں بلدیہ جدہ نے تحلیہ روڈ پر واقع معروف تجارتی مرکز کو احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر سیل کردیا۔ سینٹر میں لوگوں کے درمیان  سماجی فاصلے کے اصول کی خلاف ورزی ریکارڈ کی گئی تھی۔
 ویب نیوز سبق کے مطابق بلدیہ کے ریجنل سیکرٹری انجینئر محمدالزھرانی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کےلیے وزارت صحت کی جانب سے متعدد ضوابط متعین کیے گئے ہیں جن پر عمل کرنا ہر ایک کا فرض ہے۔
 ایس او پیز کے مطابق کمرشل سینٹرز میں سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے جس سے کورونا کی وبا پر قابو پایاجاسکتاہے۔

بلدیہ جدہ نے تحلیہ روڈ پر واقع معروف تجارتی مرکز میں کارروائی کی ہے(فوٹو سبق)

تجارتی مرکز میں آنے والوں کی جانب سے سماجی فاصلے کے اصول کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سینٹرکو بلدیہ کی ٹیم نے سیل کردیا۔
ریجنل سیکرٹری نے مزید کہا کہ بلدیہ کی ٹیمیں مسلسل مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کا دورہ کرتی ہیں تاکہ اس امرکی یقین دہانی کی جاسکے کہ مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دی جائے۔
واضح رہے وزارت صحت نے مملکت کے تمام شہروں میں تجارتی اداروں اور شاپنگ سینٹرز کو تحریری طور پر مطلع کیا تھا کہ وہ آنے والے صارفین کے مابین سماجی فاصلہ رکھنے کے اصول پر سختی سے عمل کریں ایسا نہ کرنے والے سینٹرز کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

 

شیئر: