Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: دفتر سے کام کرنے والے سرکاری ملازمین کی شرح سو فیصد

’ تمام سرکاری محکموں میں حفاظتی تدابیر اور سماجی فاصلے پر عمل کیاجائے گا‘ ( فوٹو: الامارات الیوم)
دبئی کے سرکاری محکموں میں دفاتر سے ڈیوٹی سرانجام دینے والا ملازمین کی شرح سو فیصد کر دی گئی ہے۔
حکومت دبئی نے پیشگی منصوبے کے مطابق وزارتوں، محکموں اور سرکاری اداروں کے تمام ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ آج اتوار سے دفاتر میں ڈیوٹی انجام دی جائے۔
الامارات الیوم کے مطابق حکومت دبئی نے اس سے پہلے ہدایت کی تھی کہ یکم جون سے 50 فیصد سرکاری ملازمین دفاتر میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ اتوار 14 جون کو یہ شرح سو فیصد کر دی جائے گی۔
حکومت نے کہا ہے کہ ’تمام سرکاری محکموں میں حفاظتی تدابیر اور سماجی فاصلے پر عمل کیا جائے گا‘۔
’سرکاری ملازمین کو حکومت کی طرف سے کیے گیے حفاظتی اقدامات پر اعتماد کرنا چاہیے، حکومت نے ملازمین سمیت رجوع کرنے والے رہائشیوں کی سلامتی کو یقینی بنایا ہے‘۔
حکومت نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے حوالے سے خبریں سرکاری ذرائع سے لی جائیں، افواہوں پر یقین نہ کیا جائے، سلامتی اور حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جائے اور وبا کے ساتھ زندگی گزارنے کا خود کو عادی بنایا جائے‘۔

شیئر: