Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: اولڈ ہوم میں اپنے بھی لینے نہیں آئے

اولڈ ہوم میں بعض خواتین کورونا کا شکار ہوگئی ہیں (فوٹو العربیہ)
مصر میں کورونا کی وبا کے خوف سے اولڈ ہوم میں مقیم معمر خواتین کو ان کے اپنوں نے لے جانے سے انکار کر دیا۔ 
 مصر میں معروف فلاحی تنظیم سے وابستہ ’آپا الکحلاوی‘ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’اولڈ ہوم کی معمر خواتین کو اپنوں نے بھی کورونا کے خوف سے فراموش کر دیا۔ کوئی انہیں لینے نہیں آ رہا۔ سب اس خوف میں مبتلا ہیں کہ کورونا ان کے گھروں تک نہ پہنچ جائے‘۔
آپا الکحلاوی نے متعلقہ وزارت اور سماجی تنظیموں سے کہا کہ ان بے آسرا خواتین کی مدد کریں ۔ پیغام کے بعد وزارت صحت و سیکیورٹی نے فوری مداخلت کرتے ہوئے اولڈ ہوم کو مکمل طور پر سینیٹائز کرنے کا بندوبست کیا ہے۔

اولڈ ہوم کو مکمل طور پر سینیٹائز کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ (فوٹو العربیہ)

العربیہ نیوز نے فلاحی کارکن اور مبلغ آپا الکحلاوی  کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے متعدد معمر خواتین کے اہل خانہ سے رابطہ کرکے اس بارے میں قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ اپنے عزیزوں کو لے جائیں کیونکہ اولڈ ہوم میں بعض خواتین کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔ خدشہ ہے کہ دیگر خواتین بھی اس وائرس سے متاثرنہ ہو جائیں۔
کورونا کا سنتے ہی معمر خواتین کے اہل خانہ نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ’ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے گھر میں بھی کورونا وائرس پھیلے، حالانکہ اولڈ ہوم کی جانب سے جن لوگوں کو مطلع کیا گیا تھا ان کی خواتین وائرس سے محفوظ تھیں اس کے باوجود انہو ں نے انکار کر دیا۔
پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے پورے مصر میں پھیل گیا جس کے بعد فوری طور پر وزارت صحت اور دیگر ادارے حرکت میں آئے جنہو ں نے متاثرہ خواتین جن کی تعداد 14 تھی کو ادارہ امور صحت کے حوالے کیا جبکہ دیگر کو عارضی طور پر دوسرے اولڈ ہوم میں منتقل کرنے کےبعد عمارت کو مکمل طور پرسینیٹائز کیا گیا۔
پیغام کے بعد اولڈ ہوم میں لوگوں نے ماسک ، دستانے اور سینیٹائزر پہنچائے تاکہ وہاں رہنے والی معمر خواتین انہیں استعمال کر سکیں۔
 

شیئر: