Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خواجہ صاحب کی دوسری بلاک بسٹر تقریر‘

سوشل میڈیا صارفین دونوں رہنماؤں کی تقاریر کے ویڈیو کلپس شیئر کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں
قومی اسمبلی میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف اور وفاقی وزیر اسد عمر آمنے سامنے ہوئے تو سوشل میڈیا پر بحث چل پڑی کہ کس کی تقریر زیادہ بہتر تھی۔
مسلم لیگ ن کے حامی صارفین نے خواجہ آصف کی تقریر کو 'دبنگ' قرار دیا جبکہ پی ٹی آئی کے سپورٹرز کا خیال ہے کہ اسد عمر نے ن لیگ کے خلاف 'چوکے اور چھکے' لگائے ہیں۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’کہاں ہے جنوبی پنجاب کا صوبہ؟ ایک اینٹ کہیں نہیں لگائی،کہاں ہیں وہ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں؟‘
انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے ماضی کے ایک بیان کا بھی حوالہ دیا جس میں عمران خان نے کہا تھا کہ عمران خان کبھی بھیک نہیں مانگیں گے۔
انہوں نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اسد عمر نے کہا کہ 'خواجہ آصف کی دعابڑی خطرناک ہوتی ہےڈرہےن لیگ کوآئندہ انتخابات میں کوئی سیٹ ہی نہ ملے' (فوٹو:ٹوئٹر)

وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی اپنے خطاب میں خواجہ آصف پر چڑھائی کردی، انہوں نے کہا کہ ’خواجہ آصف نے نواز شریف کو پانامہ لیکس پر کہا  کہ میاں صاحب آپ جواب کیوں دیتے ہیں ہفتے بعد لوگ بھول جائیں گے۔‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’خواجہ آصف کی دعا بڑی خطرناک ہوتی ہےڈرہے ن لیگ کو آئندہ انتخابات میں کوئی سیٹ ہی نہ ملے۔‘
سوشل میڈیا پر صارفین اپنی ٹائم لائنز پر دونوں رہنماؤں کی تقاریر کے ویڈیو کلپس شیئر کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔  

 
پروفیسر نواز کے نام سے ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ ’خواجہ محمد آصف نے آج قومی اسمبلی میں بہترین اور حقائق پر مبنی خطاب کیا۔ زندہ باد نواز شریف کے شیر خواجہ آصف صاحب۔‘

ایک اور صارف ایس ناصر زاز نے لکھا کہ ’کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے کوئی گریس ہوتی ہے والی تقریر کے بعد خواجہ آصف صاحب کی یہ دوسری بلاک بسٹر تقریر ہے۔ لگتا ہے اپوزیشن چارج ہونے لگی ہے۔‘

 
ملک محمد وقاص نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں کی جانے والی تقریر میں حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھائے جواب میں اسد عمر کی تقریر ماضی کے قصوں کے سوا کچھ بھی نہیں۔‘

 

پروفیسر امبر مغل نامی صارف نے خدشہ ظاہر کیا کہ ’خواجہ آصف کو بھی نیب کا نوٹس موصول ہونے والا ہے۔‘
کچھ صارفین نے وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے حکومت کی کارکردگی پر وضاحت کو تسلی بخش قرار دیا اور خواجہ آصف پر تنقید کرتے دکھائی دیے۔

 سید ثمر عباس نے لکھا کہ ’آج خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران حفیظ چیخ اور رضا باقر کو پاکستانی معیشت کا قاتل قرار دیتے ہوئے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ پوچھنا یہ تھا کہ آپ کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو تو پہلے واپس لے آئیں، انہیں تو خود آپ کی حکومت نے بھگا دیا۔‘

حسین نامی صارف نے لکھا کہ ’جو دھلائی اسد عمر کے ہاتھوں آج خواجہ صاحب کی ہوئی ہے یقین کریں دل خوش ہوگیا۔ اگر خواجہ صاحب میں کوئی شرم کوئی حیا ہوئی تو آئندہ اسمبلی میں نظر نہیں آئیں گے بلکہ سیاست ہی چھوڑ دینی چاہیے۔‘

 

سنت خان نامی صارف نے لکھا کہ ’آج اسد عمر نے جس طرح بینڈ بجائی ہے اپوزیشن کی، تھوڑی دیر میں لفافوں کے چیخنے کی آوازیں آنا شروع ہوجائیں گی۔‘

شیئر: