Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: شہریوں کو غیر ملکی سفر کی اجازت

مسافروں کو مخصوص سٹیشنوں پر جانے کی اجازت ہوگی ( فوٹو: الحدث)
متحدہ عرب امارات نے 23 جون سے شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو بیرون ملک سفر کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت نے کہا ہے کہ ’منتخب سٹیشنوں کے لیے سفر کی شرائط کا جلد اعلان کیا جائے گا‘۔
’اماراتی شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو ان شرائط اور طریقہ کار کے مطابق مخصوص سٹیشنوں پر جانے کی اجازت ہوگی‘۔
وزارت خارجہ، وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت اور نیشنل اتھارٹی برائے ایمرجنسی اور کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ’اعلان کردہ شرائط اور طریقہ کار کے مطابق مخصوص مقامات کے سفر کی اجازت دی جائے گی جن کی پابندی کرنا لازم ہوگا۔ یہ شرائط اور ضوابط وزارت صحت کی طرف سے کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کےمطابق جاری کیے جائیں گے‘۔
’حکومت حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے مناسب سٹیشنوں کا اعلان کرے گی جہاں کا سفر محفوظ سمجھا جا سکتا ہے‘۔

شیئر: