Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئےکیسز میں کمی

کویت میں اتوار کو 454 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی ہورہی ہے۔ اتوار کو 304 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 42 ہزار 294 ہوگئی۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ نئے مریضوں میں مختلف قومیتوں کے ہیں ان کی حالت مستحکم ہے ان تمام کا ضروری علاج کیا جا رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ کورونا سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے کل اموات 289 ہوگئی ہیں۔پچھلے چوبیس گھنٹے میں مزید 701 افراد مکمل صحت یاب ہوگئے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعدادد 27 ہزار 426 ہے۔

صحت یاب ہونے والوں میں 89 سالہ معمر شخص اور اس کی اہلیہ شامل ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

صحت یاب ہونے والوں میں 89  سالہ معمر شخص اور اس کی 79 سالہ اہلیہ شامل ہے۔
وزارت نے بیان میں مزید کہا کہ کورونا کے نئے مریض مزید 43 ہزار کورونا ٹیسٹ کیے جانے کے بعد سامنے آئے ہیں۔ ایو اے ای میں کورونا کی اضافی ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔
ادھر کویت میں اتوار دو ہزار 324  کورونا ٹیسٹ لیے گئے 454 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے کل متاثرین کی تعداد 35 ہزار 920 ہوگئی۔
 پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 877 مریض صحت یاب ہوئے  اب تک 26 ہزار 759 شفا یاب ہوچکے ہیں۔
کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا نے وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید سات اموات ہوئی ہیں مرنے والے 269 ہوگئے ۔
اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد آٹھ ہزار865  ہے جس میں 171 انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہیں۔
کویت میں اب تک تین لاکھ 34 ہزار 612 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
 

 

شیئر: