Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوٹل اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کھولنے کے لیے 40 ضوابط

عملے کو صحت و سلامتی کے حوالے سے آگہی دی جائے (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی وزارت سیاحت نے ملک میں ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے مہمانوں، مسافروں اور کارکنان کے حوالے سے 40 پابندیاں لگائی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت سیاحت نے ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کو نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر ضوابط پر عمل درآمد کا پابند بنایا ہے۔

لفٹ اور کھانے کی میزوں کو روزانہ سینیٹائز کرنے کی ہداہت کی گئی ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

وزارت سیاحت کی جانب سے جاری ضوابط میں کہا گیا ہے کہ عملے کے لیے ہر وقت حفاظتی ماسک پہننا ضروری ہے۔
وائرس سے زیادہ متاثر ہوسکنے والے ملازمین سے ورک فرام ہوم کرایا جائے۔
سیاح اور مسافر ہوٹل کی راہداری یا استقبالیہ پر ماسک استعمال کریں- اپنا منہ اور ناک ڈھکنے کا اہتمام کریں۔
استقبالیہ مراکز، انتظار گاہوں، دروازوں کے ہینڈلوں، کھانے کی میزوں، کرسیوں کے ہتھوں اور لفٹ وغیرہ کو روزانہ کی بنیاد پر سینیٹائز کیا جائے- ایسے تمام مقامات جنہیں زیادہ چھوا جاتا ہے انہیں زیادہ پابندی سے سینیٹائز کیا جائے۔
صفائی سے قبل پانی اور صابن سے میل صاف کی جائے- صفائی کے لیے موثر کیمیکل استعمال کیے جائیں۔
واش رومز اور حمام روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش ادویات  کے ذریعے صاف کرائے جائیں۔
واش روم ، دیواروں اور چھوئی جانے والی جگہوں کی صفائی کا نظام الاوقات مقرر کرکے اس کی پابندی کی جائے۔
سینیٹائزر اہم جگہوں پررکھے جائیں خصوصاً راہداریوں، کمروں اور بھیڑ والی جگہوں پر مہیا کیے جائیں۔
تمام کمروں میں صاف ہوا کا اہتمام کیا جائے۔ ہوا کو صاف کرنے والے آلات خصوصاً اے سی کے فلٹرز کی صفائی اور تبدیلی  بار بار کی جائے۔

ہوٹل میں تقریبات کے حوالے سے بھی ضوابط مقرر کیے گئے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ ہوٹل کے ریستوران کھانوں سے متعلق حفاظتی ضوابط پر عمل کریں۔
تمام ہوٹلز اپنے یہاں مساجد میں ان تمام حفاظتی اقدامات کا اہتمام کریں جو حفظان صحت کی خاطر نمازیوں کے لیے  مختص ہیں۔
ہوٹل، شادی و تقریبات ہالز میں حفظان صحت کے ضوابط نافذ کریں۔ 50 سے زیادہ افراد کو جمع نہ ہونے دیں- سپورٹس ہال بند رکھیں۔
ہاتھوں کے لیے مخصوص سینیٹائزرز اور ماسک استقبالیہ  کاؤنٹرز اور دروازوں پر مہیا کریں۔
مزید پڑھیں
ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے استقبالیہ سے ہر قسم کی کتابیں اور میگزین ہٹا دیں۔
ڈسٹ بین ایسے استعمال کیے جائیں جنہیں چھونے کی ضرورت نہ  پڑے۔
ایسی تمام اشیا سے چھٹکارا حاصل کر لیا جائے جنہیں لوگ مل جل کر استعمال  کرتے ہوں مثلاً قلم اور ٹچ سکرین ختم کردیے جائیں۔
سماجی فاصلے کی پابندی کی جائے۔
ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے فرش پر انتظار گاہوں میں کھڑے ہونے کی علامتیں چسپاں کی جائیں۔
گائیڈ سکرین یا گاہکوں کے لمس سے چلنے والی سکرینز معطل کر دی جائیں۔
ہوٹلوں میں کار پارکنگ اور گاڑیوں کو دھونے کی سروس معطل کر دی جائے۔
آن لائن ادائیگی کے ذرائع استعمال کیے جائیں۔

عملہ بخار محسوس کرتے ہی انتظامیہ کو اطلاع دے (فوٹو: سوشل میڈیا)

ضوابط کے مطابق کورونا وائرس کی علامتوں پر نظر رکھی جائے۔
مسافر وائرس کی علامتیں محسوس کرتے ہی ہوٹل یا فرنشڈ اپارٹمنٹس کے ذمہ داران کو مطلع کردے۔
عملہ بخار یا تنفس کا عارضہ محسوس کرتے ہی انتظامیہ کو اطلاع دے۔
ہوٹل یا فرنشڈ اپارٹمنٹس کے صدر دروازے پر کورونا ٹیسٹ کا انتظام کیا جائے۔
درجہ حرارت بڑھنے یا سانس لینے میں تکلیف، کھانسی وغیرہ آنے پر انتظامیہ کو مطلع کردیا جائے۔
کسی بھی کارکن کے بارے میں وائرس سے متاثر ہونے کا یقین ہوتے ہی وزارت صحت اور متعدی امراض سے بچاؤ کے قومی مرکز کے مقرر کردہ ضوابط نافذ کیے جائیں۔
کورونا کے مشکوک کیسز کے لیے آئسولیشن روم تیار رکھے جائیں۔
عملے کی ڈیوٹی شروع ہونے سے قبل روزانہ کی بنیاد پر ملازمین کے معائنے کا انتظام کیا جائے۔
ہوٹل کے تمام دروازوں پر آگہی ہدایات چسپاں کی جائیں جو مختلف زبانوں میں ہوں۔
ہاتھ دھوتے رہنے، آنکھ، ناک اور منہ چھونے سے قبل ہاتھ دھونے، ذاتی صفائی اور صحت نگہداشت سے متعلق آگہی فراہم کی جائے۔
کھانسی یا چھینک کے وقت منہ اور ناک پر ٹشو پیپر  یا رومال استعمال کیا جائے۔
عملے میں الکوحل سینیٹائزر کے استعمال کا کلچرعام کیا جائے۔
کورونا سے بچاؤ کے لیے مقرر ضوابط کی خلاف ورزیاں ایک بورڈ پر لکھ  کر نمایاں جگہ پر چسپاں کی جائیں۔
 بیان  میں مزید کہا گیا کہ ضوابط کی خلاف ورزی کی اطلاع  کے لیے طریقہ کار مقرر کیا جائے۔
درجہ حرارت ماپنے والے آلے کے استعمال اور ٹیسٹ کا طریقہ کار اہلکاروں کو سمجھایا جائے اور اس کی انہیں ٹریننگ دی جائے۔
ضوابط اور شرائط کی پابندی کے اطمینان کے لیے نگراں تعینات کیے جائیں۔
ہوٹل یا فرنشڈ اپارٹمنٹس کے ہر حصے میں صفائی کے انتظامات پابندی سے کرائے جائیں۔
سارے عملے کو، کووڈ 19 سے متعلق صحت و سلامتی کی ضروری تربیت دی جائے۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: