Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے کی مذمت

سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا حملہ ناکام بنا دیا تھا (فوٹو اے ایف پی)
پاکستان نے یمنی حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر کیے جانے والے حملے کی مذمت کی ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر خمیس مشیط کے شہریوں پر حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ یہ بات قابل تعریف ہے کہ بموں سے لدے ہوئے ڈرون کو کامیابی سے تباہ کر دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان برادر ملک سعودی عرب کی سکیورٹی اور علاقائی سلامتی کے خلاف کسی بھی خطرے کی صورت میں سعودی عرب کی بھرپور حمایت اور اس کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا تھا کہ ’یمن میں قیام امن کے لیے مشترکہ فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط پر ڈرون کے ذریعے حملہ کو ناکام بنا دیا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ریموٹ کنٹرول ڈرون میں دھماکہ خیز مواد بھرا ہوا تھا جسے یمن کے سرحدی مقام سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔

شیئر: