Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کورونا سے آرامکو کے حصص متاثر نہیں ہوئے

سابک کے حصص کا سودا تجارتی بنیاد پر کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی آرامکو کے چیئرمین انجینیئر امین الناصر نے کا کہنا ہے کہ سابک کے حصص کا سودا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سے خالص تجارتی بنیادوں پر کیا گیا ہے-
اخبار 24 کے مطابق  الناصر نے بتایا کہ سابک کے حصص کی قدر مستقبل قریب میں اس کی اہمیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ مستقبل بعید میں ممکنہ قدرو قیمت کو مدنظر رکھ کر لگائی گئی ہے-
امین الناصر نے توجہ دلائی کہ کورونا بحران کی وجہ سے بین الاقوامی معیشت میں گراوٹ کا آرامکو کے حصص کی قدرو قیمت پر کوئی اثر نہیں پڑا-

سابک کے حصص خریدنا آرامکو کےلیے منافع بخش ہوگا (فوٹو: سوشل میڈیا)

الناصر نے العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرامکو نے سابک کے حصص خریدنے کے لیے ایک طرف تو اپنی مالیاتی پوزیشن استعمال کی اور دوسری جانب پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے واجبات کی ادائیگی کے لیے قرضے بھی لیے-
الناصر نے اطمینان دلایاکہ سابک کے حصص کا سودا سعودی آرامکو کے لیے بڑا منافع بخش ثابت ہوگا-
الناصر نے کہاکہ ہم پرامید ہیں کیونکہ یہ سودا ہماری حکمت عملی سے مطابقت رکھتا ہے-  ہماری نظر آج کے حالات پر نہیں بلکہ مستقبل پر ہے-
الناصر نے توجہ دلائی کہ کیمیکل مصنوعات میں تیل کا استعمال مسلسل بڑھتا رہے گا- آرامکو اور سابک میں پٹروکیمیکل پیداوارکا حجم 2019 کے اعدادوشمار کے مطابق 90 ملین ٹن کے لگ بھگ ہے-

شیئر: