Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبیا کے بحران پر عرب وزرائے خارجہ کا آن لائن اجلاس

ہنگامی اجلاس مصر کی درخواست پر منعقد ہورہا ہے۔ (فوٹو اے ایف پی)
لیبیا کے بحران پر عرب وزرائے خارجہ کا آن لائن ہنگامی اجلاس پیر 22 جون  کو سلطنت عمان کی صدارت میں ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عرب لیگ نے اتوار کو بیان میں بتایا کہ ہنگامی اجلاس مصر کی درخواست پر منعقد ہورہا ہے۔ اس میں لیبیا کی تازہ صورتحال کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے گا۔ صدارت سلطنت عمان کے وزیر امور خارجہ کریں گے۔
عرب لیگ کی جنرل سیکریٹریٹ سے  ہنگامی اجلاس کی درخواست مصر نے کی ہے۔ لیبیا کی قومی ، وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔ قومی وفاقی حکومت کو اقوام متحدہ تسلیم کیے ہوئے ہے۔
دریں اثنا رابطہ عالم اسلامی (مسلم ورلڈ لیگ) نے جس کا ہیڈکوارٹر مکہ مکرمہ میں ہے بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ لیبیا کے بحران کے سیاسی حل اور ’اعلان قاہرہ‘ کو موثر کرنے کے لیے اپنا کردارادا کرے۔
مسلم ورلڈ لیگ کا کہنا ہے کہ مسلم اقوام  سرحدوں کی حفاظت اور قومی امن و سلامتی کے حوالے سے مصر کے ساتھ ہیں۔
سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی نے مزید کہا کہ مصر کا امن تمام عربوں اور امت مسلمہ کے امن  کا اٹوٹ حصہ ہے۔
اس سے قبل سعوی عرب نے بیان جاری کرکے کہا تھا کہ وہ مصر کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دے گا۔ مصر کا امن سعودی امن کا  اٹوٹ حصہ ہے۔

شیئر: