Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیر تعمیر گھروں سے کیبل چوری، غیر ملکی گروہ گرفتار

ملزمان نے چوری کی 14 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)
 سعودی عرب میں پولیس نے زیر تعمیر گھروں سے بجلی کے میٹر اور کیبل چوری کرنے والےغیرملکی پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان کرنل شاکر التویجری نے بتایا کہ ’مقامی شہریوں نے بجلی کے میٹر اور کیبل کی چوری کی شکایات درج کرائی تھیں۔ جس پر واردات کرنے والوں کی نشاندہی، ان تک رسائی اور پھر گرفتاری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔‘
ترجمان نے بیان میں کہا کہ ’سراغ رساوں کی مدد سے پولیس نے دارالحکومت کے لبن، السویدی، شبرا، الصحافہ اور الشفا محلوں میں واردات کرنے والوں کو گرفتار کرلیا۔‘
’ان میں سے ایک بنگلہ دیشی اور چار پاکستانی ہیں۔ پانچوں عمر کے تیسرے اور چھٹے عشرے میں ہیں-  پانچوں نے چوری کی 14 وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔‘
کرنل شاکر التویجری نے مزید بتایا کہ ’واردات کرنے والوں کے قبضے سے ایک چھوٹا ٹرک بھی برآمد ہوا جس پر مسروقہ سامان لدا ہوا تھا۔ پانچوں کو حراست میں لے کر ایف آئی آر درج کر کے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔‘
 

 

شیئر: