Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: ’تباعد‘ ایپ کیسے کام کرتی ہے؟

تباعد ایپ کے لیے انٹرنیٹ کی ضرورت پیش نہیں آتی- فوٹو عاجل
 سعودی عرب میں مصنوعی ذہانت کے ادارے (سدایا) نے سماجی فاصلے کی ’تباعد‘ ایپ کے استعمال کا طریقہ جاری کیا ہے۔ اس سے قبل سدایا نے اینڈرائڈ سسٹم کے موبائلز کے لیے تباعد ایپ جاری کی تھی۔

سدایا نے اینڈرائڈ سسٹم والے موبائلز کے لیے یہ ایپ جاری کی- فوٹو: ایس پی اے

عاجل ویب سائٹ  کے مطابق سدایا نے ٹوئٹر پر تباعد ایپ کے حوالے سے بتایا کہ پہلے آئی فون یا اینڈرائڈ سسٹم کے موبائلز پر ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا جائے۔ سکرین سامنے آئے گی جہاں ہدایات درج ہوں گی انہیں اچھی طرح سے پڑھ کر پھر بلوٹوتھ کو ایکٹیو کرنا ہوگا۔
بعدازاں سکرین پر کارروائی مکمل کرنے کی ہدایات آئے گی اور انفارمیشن وصول کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ سکرین پر بتایا جائے گا کہ آیا تباعد ایپ موثر ہوگئی ہے یا نہیں جس کے بعد ’نشط‘ سبز رنگ میں لکھا ہوا نظر آئے گا اس کے معنی ہیں کہ ایکٹیو کیجیے۔ سکرین کے نیچے ایک جملہ تحریر ہوگا (گزشتہ 14 روز کے دوران کورونا سے متاثر)  دوسرا جملہ یہ ہوگا کہ  (گزشتہ 14 دن کے دوران کورونا سے متاثر نہیں ہوا)۔
اگر آپ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور وزارت صحت کے جاری کردہ کورونا ٹیسٹ کے رزلٹ سے اس کی توثیق ہو چکی ہے تو سکرین کے ذریعے آپ ہر اس شخص جس سے آپ گزشتہ 14 روز کے دوران ملے ہوں، اطلاع دینا ہوگی۔ اس کے لیے پیغام بھیجنے والی علامت کو پش کرنا ہوگا۔ اس کے بعد وزارت صحت کی کارروائی پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔
تباعد ایپ میں یہ بات واضح کی گئی ہے کہ ہر رپورٹ کو چیک کیا جاتا ہے اسی وجہ سے قومی شناختی کارڈ یا اقامے کا نمبر اور تاریخ پیدائش کا اندراج کرانا ہوتا ہے۔
تباعد ایپ کے لیے انٹرنیٹ کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ یہ ایپ بلیو ٹوتھ ٹیکنا لوجی سے موثر رہتی ہے اور تمام معلومات موبائل پر محفوظ ہوتی ہیں البتہ اپ ڈیٹ کرنے اور اطلاعات کے لیے ایپ کھولتے وقت انٹرنیٹ ضروری  ہے۔

 

 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: