Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرتار پور راہداری کو 29 جون سے کھولا جا رہا ہے: پاکستان

پاکستان میں سکھ مذہب کے ماننے والوں کے کئی اہم اور مقدس مقامات ہیں جہاں دنیا بھر سے یاتری آتے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان نے سکھ یاتریوں کے لیے 29 جون سے کرتار پور راہداری کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
سنیچر کو دفتر خارجہ نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر کرتارپور راہداری کھولنے کو تیار ہیں اور انتظامات کی تیاری کے حوالے سے انڈیا کی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
یاتریوں کے لیے راہداری کو دوبارہ کھولنے کی اطلاع پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےبھی دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ دنیا بھر میں عبادت گاہیں کھل رہی ہیں، اور پاکستان تمام سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور راہداری کھولنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

 

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’ہم نے انڈیا کو 29 جون سے سے کرتارپور راہداری کھولنے کے حوالے سے تیاریوں سے آگاہ کر دیا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ یہ موقع مہاراجہ رنجیت سنگھ کی موت کی برسی کے حوالے سے ہے۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کرتے ہوئے پاکستان نے کرتار پور راہداری کو عارضی طور پر 16 مارچ کو بند کیا تھا۔
پاکستان میں سکھوں کے مقدس مقام کرتار پور گردوارہ کو گزشتہ سال انڈیا سے آنے والے یاتریوں کے لیے خصوصی راہداری کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔

شیئر: