Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندری حدود میں گھس آنے والی ایرانی کشتییاں واپسی پر مجبور

کوسٹ گارڈ نے کشتیوں کے نہ رکنے پرانتباہی فائرنگ کی۔(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کی سمندری حدود میں گھس آنے والی تین ایرانی کشتیوں کو کوسٹ گارڈ نے واپس جانے پر مجبور کر دیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  رائل کوسٹ گارڈز کے ترجمان نے بیان میں کہا  کہ ’ جمعرات 25 جون کی شام ساڑھے 6 بجے سعودی سمندری حدود میں ایرانی کشیتوں کے داخل ہونے کی اطلاع ملی تھی‘۔
’کوسٹ گارڈز کی جانب سے غیر قانونی مداخلت مانیٹرکرتے ہی فوری طور پر مخصوص دستہ اس مقام پر پہنچ گیا جہاں ایرانی کشتیاں خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی تھیں‘۔

ترجمان کے مطابق’ سمندری حدود کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیاجائے گا‘۔(فوٹو عاجل)

بیان میں کہا گیا کہ’ کوسٹ گارڈ نے خلاف ورزی کرنے والی ایرانی کشتیوں کے کمانڈر کو بین الاقوامی قوانین کے تحت رک جانے کا پیغام دیا مگر ایرانی کشتیوں کی جانب سے پیغام کا جواب نہیں دیا گیا جس پر کوسٹ گارڈ کی جانب سے انتباہی فائرنگ کی گئی ایرانی کشتیاں مجبور ہو کر واپس چلی گئیں‘۔
کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بیان میں مزید  کہا کہ’ مملکت کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا‘۔

 

شیئر: