Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چار ماہ میں 15 لاکھ سے زیادہ کورونا کے لیبارٹری ٹیسٹ

 روزانہ 45 ہزار سے زیادہ  ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
 سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران کورونا وائرس کے 15 لاکھ سے زائد لیباریٹری ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کے ریکارڈ پر آنے سے لے کر اب تک جتنے بھی لیباریٹری ٹیسٹ کیے گئے وہ سب (پی سی آر ٹی ای ایس ٹی) ٹیکنالوجی کے ذریعے کی گئے ایڈوانسڈ ٹیسٹ ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ 'پہلے مختلف شعبوں میں روزانہ ایک ہزار کورونا ٹیسٹ  لیے جارہے تھے اور اب ان کی تعداد بڑھ گئی ہے اور اب  روزانہ 45 ہزار سے زیادہ  ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔‘

ایڈوانسڈ کورونا ٹیسٹ کے رزلٹ ریکارڈ وقت میں مل جاتے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

سعودی عرب ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں کورونا وائرس کے لیباریٹری ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے۔
متعدی امراض سے بچاؤ کے لیے قائم قومی مرکز کی نیشنل لیباریٹری یہ سہولت مہیا کیے ہوئے ہے۔
وزارت صحت نے حال ہی میں ملک بھر میں متعدد لیباریٹریاں اور سپیشلسٹ یونٹ قائم کیے ہیں۔ ان کی وجہ سے ایڈوانسڈ کورونا ٹیسٹ کے رزلٹ وقت پر مل جاتے ہیں۔

شیئر: