Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پلے لینڈز میں تھری ڈی وڈیو گیمز پرعارضی پابندی

ایس او پیز کے ساتھ تفریحی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی تھی۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے پلے لینڈ میں تھری ڈی اور ’وی آر‘ ہلیمنٹ والے گیمز پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عارضی پابندی عائد کردی ہے۔
ویب نیوز عاجل کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے مملکت کے تمام شہروں میں قائم تفریحی پارکوں اور پلے لینڈز کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تھری ڈی وڈیو گیمز اور ’وی آر‘ گیمز کو عارضی طور پربند کردیا جائے۔
اتھارٹی کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اس طرح کے گیمز جس میں ایک ہی ہیلمٹ اور وی آر یا ورچول ریئلیٹی چشمے استعمال ہوتے ہیں، میں کورونا وائرس رہنے کا امکان ہوتا ہے جسے استعمال کرنے والے متاثر ہوسکتے ہیں۔ اس لیے ان گیمز کو عارضی طور پر بند کردیا جائے۔

ایک ہی ہیلمٹ اور وی آر چشمے استعمال ہونے سے کورونا کا امکان ہوتا ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)

انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے قبل ازیں مقررہ ایس او پیز کے ساتھ  تفریحی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دی گئی تھی جس میں سماجی فاصلے کے اصول کو مدنظر رکھنا لازمی تھا۔
 مقررہ ایس او پیز پر مشتمل ہدایت نامے میں کہا گیا تھا کہ کسی بھی تفریحی پارک یا پلے لینڈ میں ایسے شخص کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی جس میں کورونا وائرس کی کسی بھی قسم کی علامات پائی جائیں۔

شیئر: