Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمین کی تنخواہیں حکومت ادا کرے گی

حکومت بجلی اور پانی کے بل میں سہولت بھی دے گی۔ (فوٹو روئٹرز)
بحرین حکومت نے نجی کمپنیوں کے ملازمین کی پچاس فیصد تنخواہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نئے کورونا وائرس کی وبا سے انتہائی متاثر نجی کمپنیوں و اداروں کے ملازمین کی پچاس فیصد تنخواہ سرکاری خزانے سے ادا کی جائے گی۔
بحرینی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فیصلے پرعمل درآمد جولائی 2020 سے ہوگا۔ بحرینی حکومت بجلی اور پانی کے بل میں مقامی شہریوں کو سہولت بھی دے گی۔
بحرینی حکومت نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ نجی اداروں کے تمام ایک لاکھ ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 570 ملین ڈالر خرچ کرے گی۔
بحرینی حکومت نے اس حوالے سے واضح کیا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والے اقتصادی مسائل کا بوجھ کم کرنے کے لیے اپریل سے جون تک تمام شہریوں کی تنخواہوں میں تعاون کیا جائے گا۔
 

شیئر: