Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کی 50 فیصد تنخواہ کی دو برس تک ادائیگی

روزگار سبسڈی پروگرام چوبیس ماہ تک جاری رہے گا- فوٹو ایس پی اے
فروغ افرادی قوت فنڈ (ھدف) نے اعلان کیا ہے کہ تمام نجی اداروں میں کسی بھی پیشے پر کام کرنے والے سعودیوں کی پچاس فیصد تنخواہ  دو برس تک فنڈ ادا کرے گا- 
 یہ فیصلہ عالمی وبا کورونا سے پیدا ہونے والےبحرانی حالات سے نمٹنے اور سعودی شہریوں کو بے روزگار ہونے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے-

یہ اقدام سعودیوں کو بے روزگار ہونے سے بچانے کے لیے گیا ہے- فوٹو سوشل میڈیا

عاجل ویب سائٹ کے  مطابق ایسے عالم میں جبکہ  دنیا بھر کے ملکوں سے ملازمین کی برطرفی اور لاکھوں کی تعداد میں روزگار سے محرومی کی خبریں آرہی ہیں سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کو بے روزگاری کی آفت سے بچانے کے لیے اہم پروگرام کا فیصلہ کرلیا اس کے تحت نجی اداروں کے سعودی ملازمین کی پچاس فیصد تنخواہیں فروغ افرادی قوت فنڈ کی طرف سے پیش کی جائیں گی-
فروغ افرادی قوت فنڈ نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ روزگار سبسڈی پروگرام ایسے شہریوں  کی مدد کے لیے تیار کیا گیاہے جن کی تنخواہیں 4 ہزارسے پندرہ ہزار کے درمیان ہیں-  روزگار سبسڈی پروگرام چوبیس ماہ تک چلے گا-
فروغ افرادی قوت فنڈ نے بتایا کہ روزگار سبسڈی پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ ماہانہ تین ہزار ریال یا 50 فیصد تنخواہ یا دونوں میں سے جس کی رقم کم ہوگی وہ فنڈ سے دی جائے گی-
فروغ افرادی قوت فنڈ کا کہناہے کہ اگر کسی نجی ادارے نے خواتین یا معذوروں کو ملازم رکھا ہوا ہو یا ریاض، جدہ، دمام اور الخبر کے سوا کسی اور شہر میں سعودیوں کو ملازمت دی ہو تو ایسی صورت میں فنڈ روزگار سبسڈی پروگرام کے تحت مزید دس فیصد رقم مہیا کرے گا- 10 فیصد کا اضافہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کے لیے بھی ہوگا-

 

 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: