Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کو روزگار کے لیے تیس سے پچاس فیصد سبسڈی

تنخواہ کا 30 تا 50 فیصد دو برس تک دیا جائے گا(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں فروغ  افرادی قوت فنڈ (ہدف) نے سعودیوں کے روزگار کے لیے تیس تا پچاس فیصد سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے-
المدینہ اخبار کے مطابق یہ سبسڈی مکمل اور آن لائن ہر طرح کی ملازمت کرنے والے سعودیوں کے لیے ہے- یہ سبسڈی تمام نجی اداروں کے مقامی کارکنان کے لیے مقرر کی گئی ہے-
فروغ افرادی قوت فنڈ کے مطابق  وہ سعودی شہری جنہیں یکم جولائی 2019 کو ملازم تعینات کیاگیا ہے یہ سبسڈی موثر بہ ماضی ملے گی-
سبسڈی نئے ملازمین کے لیے بھی ہے اور مستقبل میں تعینات کیے جانے والے ملازمین کے لیے بھی مقرر کی گئی ہے- سبسڈی کی کم سے کم حد تیس فیصد اور زیادہ سے زیادہ حد پچاس فیصد ہے-
سعودی ملازم کی تنخواہ کا 30 تا 50 فیصد دو برس تک اس فنڈ سے دیا جائے گا بشرطیکہ سبسڈی والے ملازم کی تنخواہ 4 تا 15 ہزار ریال کے درمیان ہو-
فروغ افرادی قوت فنڈ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی مرد و خواتین کے ایسے اداروں کو دس فیصد اضافی سبسڈی دی جائے گی جو خواتین اور معذوروں کو ملازمت دیں گے اور جو چھوٹے شہروں میں ملازمتیں مہیا کریں گے- 
 اضافی سبسڈی درمیانے اور چھوٹے سائز کے اداروں کو بھی مہیا ہوگی- انتہائی حد پچاس فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی-

شیئر: