Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: حفاظتی تدابیر کے ساتھ باجماعت نماز

دبئی اور ابوظبی سمیت امارات کے مختلف شہروں میں کورونا کے باعث تعطلی کے بعد آج بدھ کو تمام مساجد کھول دی گئیں۔

الامارات الیوم کے مطابق فجر کی نماز باجماعت کی ادائیگی تمام تر حفاظتی تدابیر کے ساتھ ہوئی جس میں مسجد میں گنجائش سے 30 فیصد نمازیوں کو اپنی جائے نماز اور ماسک کے علاوہ سماجی فاصلے کا پابند بنایا گیا۔
دو نمازیوں کے درمیان تین میٹر کا فاصلہ رکھا گیا۔ ایک جگہ جمع ہونے کے علاوہ میل ملاپ اور مصافحے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

طویل عرصے تک تعطل کے بعد مساجد کھولنے پر شہریوں سمیت غیر ملکیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: