Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مکمل فیملی فیس کے بغیر اقامے کی تجدید نہیں ہوگی‘

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ اقامے کی تجدید کی کارروائی فیملی کے سربراہ کے اہل و عیال اور زیر کفالت افراد کی مکمل فیس ادا کیے بغیر نہیں کی جائے گی-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ فیملی سمیت ان کے اقامے میں 3 ماہ کی توسیع شاہی فرمان کی تعمیل میں فیس لیے بغیر کردی گئی تھی تو انہیں آئندہ 9 ماہ کی ہی فیس ادا کرنا ہوگی-
بیان میں کہا گیا کہ یہ لوگ اس حوالے سے غلط فہمی میں مبتلا ہیں- اہل خانہ اور زیر کفالت افراد کی مکمل فیس ادا کیے بغیر اقامے میں توسیع نہیں ہوگی-

فیس کے حصول کا طریقہ کار واضح کرنے کے لیے چارٹ بھی جاری  کیا ہے(فوٹو عرب نیوز)

محکمہ پاسپورٹ نے غیرملکی کارکنان کے اہل خانہ پر واجب فیس کے حصول کا طریقہ کار واضح کرنے کے لیے باقاعدہ چارٹ بھی جاری کر دیا ہے-
واضح رہے کہ نجی اداروں کے غیرملکی کارکنان کو اپنے اہل وعیال، والدین، ساس، سسر، ڈرائیور اور ملازمہ کی ماہانہ فیس ادا کرنا ہوتی ہے اور یہ فیس اقامے کی تجدید کے وقت پورے سال کی پیشگی لے لی جاتی ہے-

 

شیئر: