Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریسرچ سینٹر میں مقامی وینٹی لیٹر تیار

حکام وینٹی لیٹر کی پیداوار جلد شروع کرنے کے لیے پرامید ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں پرنس سلطان ڈیفنس سٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر (پی ایس ڈی ایس اے آر سی) نے کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے مقامی وینٹی لیٹر تیار کر لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جائزوں اور خصوصی ٹیسٹ کے ذریعے ایک پروگرام کے تحت ایک مکمل پروڈکٹ بنانے کے لیے اس وینٹی لیٹر کا تمام تکنیکی کام پی ایس ڈی ایس اے آر سی کی لیبارٹریز میں مکمل کیا گیا ہے۔

 

پرنس سلطان ڈیفنس سٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر ڈیوائس کو ٹیسٹ کرنے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور اسے تیاری کے مراحل میں لے جانے کے لیے پرامید ہے۔
ادارے نے خواہش مند حکام کو دعوت دی ہے کہ وہ وینٹی لیٹر، اس کی ٹیسٹنگ اور پیداوار کا معائنہ کریں۔ یہ تمام عمل مقامی فیکٹریوں کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی امریکہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 97 ہزار 608 ہو گئی ہے جبکہ وبا سے 1752 اموات ہوئی ہیں۔

شیئر: