Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

24 گھنٹوں میں 22 ہزار ٹیسٹ، 68 اموات

پاکستان میں کورونا پر قابو پانے کے لیے دو ماہ تک لاک ڈاؤن رکھا گیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں کورونا وائرس کے روزانہ ٹیسٹ کرانے کی تعداد گزشتہ ایک ہفتے سے 22 ہزار ہے تاہم مثبت کیسز کی شرح میں کمی نہیں آ سکی ہے۔
سنیچر کی صبح جاری کیے گئے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 50 ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے تین ہزار 387 مثبت آئے۔ اس دوران 68 مریض ہلاک بھی ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی کل تعداد اب چار ہزار 619 ہو گئی ہے۔ ملک میں اب تک دو لاکھ 25 ہزار سے زائد مثبت کیسز آ چکے ہیں جن میں سے ایک لاکھ 25 ہزار 94 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔

 

خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دو ماہ تک لاک ڈاؤن رکھا گیا تھا اور بعد ازاں کاروبار کو مرحلہ وار کھولا گیا۔ ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور بعض کاروبار تاحال بند ہیں۔
پاکستان میں کورونا کی صورتحال پر نظر رکھنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اس وقت دو ہزار 400 سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
خیبرپختونخوا ایک ہزار سے زائد اموات والا ملک کا تیسرا صوبہ بن گیا ہے جہاں تعداد ایک ہزار دو ہو گئی ہے۔
پنجاب میں ایک ہزار 844 اور سندھ میں ایک ہزار 459 اموات ہوئی ہیں۔

شیئر: