Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں اتوار کو بارش اور گرد آلود ہوائیں

ملک کے جنوب اور جنوب مغرب کے بعض علاقے ابر آلود رہیں گے (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اتوار 5 جولائی کو مملکت کے بعض علاقوں میں موسم گرد آلود جبکہ کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
عاجل ویب نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں اتوار کو موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ مشرقی ریجن کے علاوہ ریاض کے بیشتر علاقے گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سعودی عرب کے جنوب اور جنوب مغرب کے بعض علاقے ابر آلود رہیں گے جبکہ جازان ، عسیر اور الباحہ کے پہاڑی سلسلوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔
بحیرہ احمر میں ہوا کا دباؤ جنوب مغرب سے شمال مغرب کی سمت رہے گا، ہوا کی رفتار 42 سے 18 ناٹ فی گھنٹہ ہو گی جبکہ کھلے سمندر میں ایک سے ڈیڑھ میٹرتک لہریں بلند ہوں گی۔

شیئر: