Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکن کرکٹر کوسل مینڈس گرفتار

کوسل مینڈس کولمبو کے قریب سپورٹس کار چلا رہے تھے جب حادثہ ہوا۔ فوٹو: روئٹرز
سری لنکا کی قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین کوسل مینڈس کو سڑک حادثے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے جس میں ایک سائیکل سوار کی ہلاکت ہوئی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کی صبح دارالحکومت کولمبو کے قریب ایک سائیکل سوار سڑک حادثے میں کچل کر ہلاک ہوا۔ مبینہ طور پر یہ حادثہ کرکٹر کوسل مینڈس کی گاڑی سے پیش آیا۔
اے ایف پی نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ 25 سالہ بیٹسمین دارالحکومت کے قریب پناڈورا علاقے میں صبح صادق کے وقت سپورٹس کار چلا رہے تھے۔
میںڈس کو حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز کے لیے 16 رکنی ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا تاہم کورونا کی وبا کی وجہ سے انگلش ٹیم نہ آ سکی۔
اے ایف پی کے مطابق سری لنکا میں سالانہ تین ہزار افراد سڑک حادثوں میں مارے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ سنہ 2003 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر کوشال لوکوارچی کو بھی پیدل چلنے والی خاتون کو کچلنے پر چار برس قید کی سزا ہوئی تھی جس کو معطل کر دیا گیا تھا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں