Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی، 6 دکانیں بند

دکانوں میں حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی ہو رہی تھی (فوٹو: ٹوئٹر)
ینبع میونسپلٹی نے حفاظتی تدابیر اور صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر 6 دکانیں بند کر دی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’تفتیشی ٹیموں نے معمول کے دورے کے دوران صفائی کی کمی اور صحت ضوابط کی پابند نہ کرنے پر غذائی اشیا فروخت کرنے والی تین دکانیں بند کر دی ہیں‘۔
’رہائشی محلے کے اندر غیر قانونی طور پر ورکشاپ کھولنے پر ایک دکاندار کے خلاف کارروائی ہوئی اور دکان فوری طور پر سربمہر کر دی گئی‘۔
’تفتیشی ٹیموں نے غذائی اشیا فروخت کرنے والی دو دکانوں کو اجازت نامہ حاصل کیے بغیر گودام رکھنے پر بند کر دیا ہے‘۔
’مذکورہ دکانوں کے گودام میں صحت اور غذائی اشیا کو ذخیرہ کرنے کے معیارات کی خلاف ورزی ہو رہی تھی اور مناسب کولنگ کا انتظام کیے بغیر کھانے پینے کی اشیا سٹور کی جاتی تھیں‘۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’دیگر ضوابط کے علاوہ مذکورہ دکانوں میں حفاظتی تدابیر کی بھی خلاف ورزی ہو رہی تھی‘۔
’شہر میں بلدیہ کے ضوابط کی نگرانی اور صحت و حفاظتی تدابیر پر عمل کا جائزہ لینے والی تفتیشی ٹیموں کے دورے جاری ہیں، جہاں کہیں بھی خلاف ورزی دیکھی جائے گی تو فوری کارروائی ہوگی‘۔

شیئر: