Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں یومیہ ایک کروڑ ماسک تیار ہوں گے

پیداواری صلاحیت بڑھ کر پانچ گنا زیادہ  ہوچکی ہے(فوٹوسوشل میڈیا)
سعودی عرب میں فیکڑیوں اور اداروں کو یومیہ ایک کروڑ حفاظتی ماسک تیار کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔
وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے کہا ہے کہ کورونا بحران کے شروع ہی سے مسلسل کوشش رہی ہے کہ حفاظتی ماسک  اندرون ملک زیادہ سے زیادہ تیار کیے جائیں تاکہ اس حوالے سے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی ضروریات آسانی سے پوری کی جاسکیں۔
اخبار 24 کے مطابق الخریف نے بتایا کہ کئی سرکاری ادارے اندرون ملک ماسک تیار کررہے ہیں۔ حکومت اس پروجیکٹ کو کامیاب بنانے کے  لیے قرضے بھی دے رہی ہے۔

فیکٹریوں سے براہ راست ماسک خریدے بھی جا رہے ہیں(فوٹو عرب نیوز)

انہوں نے مزید کہا کہ ماسک تیار کرنے والی فیکٹریوں سے براہ راست ماسک خریدے بھی جا رہے ہیں۔ یہ طے پایا ہے کہ مملکت میں ماسک کی یومیہ پیداوار ایک  کروڑ تک پہنچ جائے۔
وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ کورونا بحران کے شروع میں ہماری فیکٹریاں حفاظتی ماسک جتنی تعداد میں تیار کررہی تھیں اب ان کی پیداواری صلاحیت بڑھ کر پانچ گنا زیادہ  ہوچکی ہے۔ سعودی فیکٹریاں فی الوقت  25 لاکھ حفاظتی ماسک تیار کررہی ہیں۔ جلد ہی یومیہ ایک کروڑ ماسک تیار کرنے لگیں گی۔  

شیئر: