Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی پروازوں سے یومیہ 25 ہزار افراد سفر کرنے لگے

31 مئی کو  داخلی پروازوں کی اجازت دی گئی تھی۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے مملکت میں داخلی پروازوں کی بحالی کے بعد سے لے کر اب تک پروازوں اور سفر کرنے والوں کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
یاد رہے کہ 31 مئی کو  داخلی پروازوں کی اجازت دی گئی تھی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے بتایا ہے کہ 31 مئی سے 30 جون تک سعودی ہوائی اڈوں سے  9758 پروازوں کے ذریعے 7 لاکھ 56 ہزار 644 افراد نے سفر کیا ہے۔ یومیہ 25 ہزار لوگ سفر کرتے ہیں۔

 55 ہزار سے زیادہ سعودی شہری  بیرون مملکت سے وطن واپس آئے-(فوٹو ایس پی اے)

محکمہ شہری ہوابازی نے داخلی پروازیں تدریجی طور پر بحال کیں تاکہ محفوظ سفرکیا جاسکے۔ ضروری حفاظتی تدابیر کا اہتمام کیا گیا ہے۔ وزارت صحت سمیت ہوائی اڈوں کے تمام متعلقہ اداروں نے ایک دوسرے سے تعاون کیا۔
محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق سعودی عریبین ایئرلائنز السعودیہ کی پروازوں سے 55 ہزار سے زیادہ سعودی شہری  بیرون مملکت سے وطن واپس آئے-  شہریوں کو وطن واپس لانے کا آپریشن 5 اپریل کو شروع کیا گیا تھا- خارجہ، صحت ، سیاحت اور داخلہ کی وزارتوں کے علاوہ محکمہ شہری ہوابازی نے آپریشن ترتیب دیا تھا- 
 سعودی شہریوں کو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ، قصیم کے امیر نایف بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور حائل انٹرنیشنل ایئرپورٹ لایا گیا-

شیئر: