Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے کئی علاقوں میں منگل سے جمعے تک بارش کا الرٹ

رہائشیوں سے کہا گیا کہ موسمی اپ ڈیٹس کے لیے آفیشنل چینلزکو مانیٹر کریں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ممکت کے کئی علاقوں میں منگل 25 نومبر سے آئندہ جمعے تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
 موسمیات کےقومی مرکز نے بھی موسمی الرٹ جاری کیا ہے۔ کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
 شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا گیا کہ وہ موسمی اپ ڈیٹس کے لیے آفیشنل سوشل میڈیا چینلز اور ویدر ایپلی کیشن کو مانیٹر کریں۔
محکمہ شہری دفاع کے مطابق’ مکہ مکرمہ ریجن درمیانے درجے سے شدید بارش کی زد میں رہے گا۔ گرد وغبار کے ساتھ سیلابی صورتحال اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔‘
’مکہ شہر، طائف، الکامل، الجموم، رابغ، بحرہ، میسان، اضم، العرضیات متاثر ہوں گے۔

جبکہ جدہ، خلیص، اللیث اور القنفذہ میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔
تبوک، مدینہ، الجوف، حدود الشمالیہ، حائل، الباحہ، عسیر اور جازان کے علاقے بھی درمیانے درجے سے شدید بارش کی زد میں رہیں گے۔
 بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
’سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔ ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز کیا جائے۔‘

 

شیئر: