Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

24 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کی واپسی

 سعودی ائیر لائنز نے بھی پاکستان کے لیے پروازیں شروع کی ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب سے خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے دو دنوں میں ریاض اوردمام سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز( پی آئی اے ) کی چھ پروازوں سے مزید ایک ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کی واپسی ہوئی ہے۔
ریاض میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کے مطابق یکم مئی سے بدھ آٹھ جولائی تک ریاض، جدہ اور دمام سے 122 خصوصی پروازوں کے ذریعے 24 ہزار سے زیادہ پاکستانی وطن واپس جا چکے ہیں۔ 
 اس دورن ریاض اور دمام سے 65 جبکہ جدہ اور مدینہ منورہ سے 57 خصوصی پروازیں چلائی گئی ہیں۔
بیان کے مطابق اسلام آباد کےلیے چلائی گئی 35 پروازوں سے سات ہزار 608 ،لاہور کے لیے 29 پروازوں سے چھ ہزار 898 ، ملتان کے لیے انیس پروازوں سےتین ہزار370، پشاور کے لیے پندرہ پروازوں سے دو ہزار540 ، کراچی کے لیے چودہ پروازوں سے دو ہزار 844 ، فیصل آباد کے لیے چھ پروازوں سے 840،سیالکوٹ کےلیے پانچ پروازوں سے700 مسافر واپس گئے ہیں۔
 سعودی ائیر لائنز نے بھی پاکستان کے لیے پروازیں شروع کی ہیں ۔ ہر ہفتے چار سے پانچ فلائٹس جا رہی ہیں لیکن ان کا ڈیٹا دستیاب نہیں ہے۔
یاد رہے کہ جون کے وسط تک قونصلیٹ اور سفا رتخانہ انہیں ہینڈل کرتا رہا ہے۔ اس کے بعد سے خصوصی پروازیں اوپن کردی گئی ہیں ۔ حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق چونکہ فلائٹس کم تھیں اس لیے لوگوں کو رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔

 دو دنوں میں ریاض اوردمام سے مزید ایک ہزار پاکستانیوں کی واپسی ہوئی ہے۔(فوٹو اردونیوز)

 16جون کے بعد سے خصوصی پروازوں کی ٹکٹیں براہ راست پی آئی اے اور اس کے مجاز ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے فروخت کی جا رہی ہیں۔ اب ٹکٹ کے حصول کے لیے سفارت حانے یا قونصلیٹ آنے کی ضرورت نہیں ہے۔
سعودی عرب میں اس وقت ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں جن میں سے بیشتر وزٹ یا بزنس ویزے پر آئے تھے یا وہ سفری پابندیوں کے باعث واپس نہیں جا سکےتھے۔
قونصلیٹ اور سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ واسپی کے خواہشمند زیادہ تر وہی لوگ ہیں جو شارٹ ویزے پر مملکت میں موجود تھے۔ 

شیئر: