Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں 106 سالہ خاتون بیٹوں اور پوتوں سمیت شفایاب

’معمر خاتون کے ان کے ساتھ ان کا 70 سالہ بیٹا اور 60 سالہ بیٹی بھی کورونا سے شفایاب ہوئے‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میں کورونا کی شکار معمر خاتون شفایاب ہوگئیں۔ ان کی عمر 106 سال ہے۔ وہ کنگ فیصل میڈیکل کمپلکس میں اپنے بیٹوں، بیٹیوں اور پوتوں کے ساتھ زیر علاج تھیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شفایابی حاصل کرنے والی 106 سالہ خاتون طائف کے جنوب میں تاریخی بستی بنی سعد کے جدارہ قبیلے سے تعلق رکھتی ہیں۔
وہ میڈیکل کمپلیکس میں 21 دن تک زیر علاج رہیں۔ کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی۔
ان کے ساتھ ان کا 70 سالہ بیٹا اور 60 سالہ بیٹی بھی کورونا کے باعث زیر علاج تھے، وہ بھی مکمل شفایاب ہو کر گھر روانہ ہو گئے۔
طبی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’معمر خاتون کے بیٹے، پوتے اور پوتیوں کو بھی کورونا ہوگیا تھا، وہ سب قرنطینہ میں رہے، ان میں سے بعض شفایاب ہوگیے ہیں‘۔
’معمر خاتون کو میل جول رکھنے سے وائرس منتقل ہوا تھا تاہم اب وہ بالکل ٹھیک ہیں‘۔
’طائف کمشنری میں یہ پہلی معمر خاتون ہیں جو وبائی مرض سے شفایاب ہو گئیں ہیں‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طائف میں کورونا کے 187 مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔ کل تعداد 7200 ہے۔

شیئر: