Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور ولی عہد کا  شارجہ کے نائب حکمران کے انتقال پر اظہار تعزیت

دونوں رہنماوں نے جمعہ کے دن تعزیت کے پیغامات ارسال کئے ہیں۔(فوٹو واس)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے نائب حکمران شیخ احمد بن محمد سلطان القاسمی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے واس کے مطابق دونوں رہنماوں نے جمعہ کے دن تعزیت کے پیغامات ارسال کیے ہیں۔

شارجہ میں تین روزہ سوگ کااعلان کیا گیا ہے(فوٹوخلیج ٹائمز)

خادم حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان اور شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کو الگ الگ پیغامات بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ ’اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ  ان کو اپنی رحمت اور مغفرت کے فضل سے نوازے اور اپنی وسیع جنت میں جگہ دیں۔‘
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ، سعودی نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی دونوں رہنماؤں کو اظہار تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔
امارات نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق ریاست شارجہ کے نائب حکمران شیخ احمد بن سلطان القاسمی جمعرات کے روز لندن میں انتقال کر گئے تھے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی نے شارجہ میں تین روزہ سوگ کااعلان کیا ہے اور سرکاری پرچم سرنگوں رہے گا۔
 

شیئر: