شارجہ کے ایوان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں قیام کے دوران شارجہ کے نائب سربراہ شیخ احمد بن سلطان القاسمی کا انتقال ہوگیا-
اخبار 24 کے مطابق ایوان حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شارجہ کے نائب سربراہ شیخ احمد بن سلطان القاسمی کے انتقال پر شارجہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کی جانب سے رنج و ملال کا اظہار کیا گیا-
شارجہ کی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تین دن تک قومی پرچم سر نگوں رہے گا- عمل درآمد شیخ احمد القاسمی کا جنازہ شارجہ پہنچنے اور تدفین سے شروع ہوگا-
شارجہ ایوان حکومت نے توجہ دلائی ہے کہ تین روزہ سوگ کے دوران ٹیلیفون کے ذریعے تعزیت وصول کی جائے گی- اس کی بابت تعزیت کی شروعات کب ہوگی اس کا اعلان جلد کردیا جائے گا-
یاد رہے کہ شارجہ کے نائب سربراہ شیخ احمد بن سلطان القاسمی شارجہ کے سابق سربراہ سلطان الثانی بن صقر القاسمی کے بیٹے تھے اور شیخ صقربن سلطان القاسمی کے سگے بھائی ہیں-