Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی سیاح سات جولائی سے دبئی آ سکیں گے

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے دبئی کی جانب سے بھی سفری پابندیاں عائد تھی (فوٹو: اے ایف پی)
دبئی سات جولائی سے غیر ملکی سیاح کو ملک میں داخلے کی اجازت دے گا۔
عرب نیوز کے مطابق دبئی میڈیا آفس نے اتوار کو بتایا کہ وہ غیرملکی جن کے پاس رہائشی ویزے ہیں ان کو 22 جون سے دبئی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق آنے والے غیر ملکی شہری آتے وقت حال ہی میں کیے گئے کورونا وائرس کے نیگٹو ٹیسٹ کا سرٹیفیکیٹ پیش کریں گے یا آتے ہی دبئی ایئرپورٹس پر ان کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔
دبئی کے رہائشیوں کو 23 جون سے بیرون ملک سفر کی اجازت ہوگی۔

شیئر: