Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'​تیونس سے کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ'

تیونس میں تین ہزار پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے جو منفی آئے (فوٹو: سوشل میڈیا)
تیونس کے وزیر صحت عبداللطیف المکی کا کہنا ہے کہ ’تیونس میں کورونا کی وبا پرقابو پا لیا گیا خاص کرسیاحتی علاقوں میں کووڈ 19 کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا‘۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے تیونسی وزیر صحت کی جانب سے منعقدہ نیوز کانفرنس کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا کی وبا سب جزیرہ ’جربہ‘ میں آئی تھی اور وہ علاقہ سب سے زیادہ کووڈ 19 سے متاثر ہوا تھا۔
وزیر صحت نے مزید کہا کہ گذشتہ دنوں علاقے کا تفصیلی سروے کرنے کے بعد 3 ہزار افراد کے ’پی سی آر ‘ ٹیسٹ کیے گئے جو منفی آئے جس کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہم نے نیوز کانفرنس میں وزیر صحت کے ہمراہ وزیر سیاحت و ملکی صنعت محمد علی التومی بھی موجود تھے۔
کورونا کے حوالے سے منعقدہ نیوز کانفرنس میں وزیر صحت نے مزید کہا کہ جزیرہ جربہ میں کورونا کا سب سے پہلا کیس ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد وہاں مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے وبا پر قابو پانے کے لیے تمام انتظامات کیے گئے۔ اب ہم یہ بات پورے وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ ’تیونس کو وبا سے پاک کردیا گیا ہے۔'

شیئر: