Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نادیہ جمیل جیت گئی کینسر ہار گیا

نادیہ جمیل کینسر کے علاج کے لیے مارچ میں لندن چلی گئی تھیں (تصویر: فیس بک)
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے بریسٹ کینسر کو شکست دے دی ہے۔
اداکارہ نے ٹوئٹر پر مداحوں کو اپنی طبیعت کے حوالے سے آگاہ کیا اور ان کی طرف سے کی گئی دعاؤں اور بے پناہ سپورٹ کا شکریہ ادا کیا۔
نادیہ نے لکھا کہ ’یہ ایک ناقابل فرامواش جدوجہد تھی۔ کیمو (تھراپی) ایک جنگ ہے۔ لیکن میں بے خوف اور مضبوط رہی اور اللہ تعالی کی محبت اور شفقت میں گھری رہی۔ ہر سبق سے سیکھنی کی کوشش کی۔ بیماری اور درد صحت یابی اور صبر کی طرف سفر ہے۔ اللہ کا شکر ہے اب میں بہتر ہوں۔‘

اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ کیموتھراپی کے سیشنز کے باعث اُن کا شوگر لیول 600 سے تجاوز کر جاتا تھا، تقریبا کوما میں چلی گئی تھی۔ کینسر کے علاج کے بعد نئے مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اب وہ ذیابیطس کا شکار ہو گئی ہیں اور انہیں انسولین لگانا سیکھنا پڑے گی۔

نادیہ جمیل کی جانب سے اپنی صحت کے متعلق اپ ڈیٹس کے بعد صارفین نے ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ٹوئٹر صارف امجد نے لکھا کہ ’ہم آپ کا دیسی ناشتے کے لیے لاہور میں انتظار کررہے ہیں۔ انشااللہ آپ جلد ہمیں جوائن کریں گی اور خوب کھائیں گی۔‘

نادیہ کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی شدید کمزوری اور گھبراہٹ محسوس کرتی ہیں، لیکن مداحوں کے پیار بھرے حوصلہ افزاء پیغامات ان کی ہمت بندھاتے ہیں کہ اچھا وقت دور نہیں۔
نادیہ نے مداحواؤں سے درخواست کی کہ ’براہِ کرم سب میرے لئے دعا کریں کہ میں کچھ کھا لوں، کیموتھراپی کے بعد سے کچھ نہیں کھایا، گزشتہ ایک ہفتے سے صرف ایک سیب اور آدھی ڈبل روٹی کھائی ہے۔‘
نادیہ جمیل اس سے پہلے بھی اپنی علالت اور علاج سے متعلق اپ ڈیٹس سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتی رہی ہیں۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: