’30 مریض ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک شدگان کی کل تعداد 2181 ہوگئی ہے۔‘ ( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں سنیچر11 جولائی کو کورونا کے دو ہزار نو سو 94 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 29 ہزار چار سو 80 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گذشتہ دن دو ہزار تین سو 70 مریض شفایاب ہوگیے ہیں، کل تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 65 ہزار تین سو 96 ہوگئی ہے۔‘
’30 مریض ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک شدگان کی کل تعداد دو ہزار ایک سو81 ہوگئی ہے۔‘
سنیچر کو بھی ریاض میں سب سے زیادہ کیس سامنے آئے۔(فوٹو روئٹرز)
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق سنیچر کو بھی ریاض میں سب سے زیادہ کیس سامنے آئے۔ مریضوں کی تعداد 285 رہی۔
الھفوف 226 ، دمام 211 ، جدہ 221 ، طائف 152 ، مکہ مکرمہ 88 ، مدینہ منورہ 77 ، خمیس مشیط 62 ، ابہا 51 ،حائل 78 ، قطیف 86 ، بریدہ 43 ، تبوک 50 اورالمبرز میں 158 افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
ترجمان صحت نے پھر کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقررہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیاجائے ہاتھوں کو مسلسل دھوتے رہیں۔ گھروں سے باہر سینٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلے کا خیال لازمی کیاجائے۔