Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانیوں کی واپسی جاری ، مزید دو پروازیں

ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں(فوٹو پاکستان قونصلیٹ)
سعودی عرب سے خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔  ریاض اور دمام سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) کی  دو پروازوں سے مزید 391 پاکستانیوں کی واپسی ہوئی ہے۔
ریاض میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق  اتوار کو دمام سے کراچی جانے والی پرواز سے 141 جبکہ ریاض سے اسلام آباد  جانے والی پرواز سے 250 مسافر واپس گئے ہیں۔
بیان کے مطابق ریاض سےاسلام آباد جانے والی پرواز سے تین میتیں بھی بھیجی گئی ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق کے مطابق یکم مئی سے اب تک ریاض اور دمام سے چلائی والی 74 پروازوں سے چودہ ہزار 359 جبکہ اسی دوران  جدہ اور مدینے سے روانہ ہونے والی 64 پروازوں سے تقریبا چودہ ہزار پاکستانی گئے ہیں۔
 سعودی ائیر لائنز نے بھی پاکستان کے لیے پروازیں شروع کی ہیں ۔ ہر ہفتے چار سے پانچ فلائٹس جا رہی ہیں لیکن ان کا ڈیٹا دستیاب نہیں ہے۔
یاد رہے کہ جون کے وسط تک قونصلیٹ اور سفا رتخانہ انہیں ہینڈل کرتا رہا ہے۔ اس کے بعد سے خصوصی پروازیں اوپن کردی گئی ہیں ۔ حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق چونکہ فلائٹس کم تھیں اس لیے لوگوں کو رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔
 16جون کے بعد سے خصوصی پروازوں کی ٹکٹیں براہ راست پی آئی اے اور اس کے مجاز ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے فروخت کی جا رہی ہیں۔ اب ٹکٹ کے حصول کے لیے سفارت حانے یا قونصلیٹ آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

 سعودی ائیر لائنز نے بھی پاکستان کے لیے پروازیں شروع کی ہیں۔(فوٹو پاکستان قونصلیٹ)

سعودی عرب میں اس وقت ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں جن میں سے بیشتر وزٹ یا بزنس ویزے پر آئے تھے یا وہ سفری پابندیوں کے باعث واپس نہیں جا سکے تھے۔
قونصلیٹ اور سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ واپسی کے خواہشمند زیادہ تر وہی لوگ ہیں جو کم مدت کے ویزے پر مملکت میں موجود تھے۔ 

شیئر: