Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میزائل حملہ، پاکستان کا سعودی عرب سے اظہار یکجہتی

دفتر خارجہ نے مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ( فوٹو عرب نیوز)
پاکستان  نے سعودی عرب کی طرف میزائل اور ڈرونز حملے کی شدید مذمت  کی ہے جس کا مقصد شہری اہداف کو نشانہ بنانا تھا۔
 ترجمان نے کہا کہ ’ جوائنٹ کولیشن فورسز نے بیلسٹک میزائل اور بموں سے لیس ڈرونز کو کامیابی سے فضا ہی میں روک کر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع  روکا جو قابل تحسیںن ہے‘۔
 دفتر خارجہ نے بیان میں پاکستان  کی طرف سے سعودی عرب کی سلامتی اور اس کی جغرافیائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ 

حوثی باغیوں کا ایک اور حملہ ناکام بنایا  گیا ہے۔( فوٹو عرب نیوز)

یاد رہے کہ عر ب اتحاد برائے یمن نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کا ایک اور بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملہ ناکام بنایا تھا۔
عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے  ایک بیان میں کہا  تھاکہ ’اتحادی فورسز نے سعودی عرب کو نشانہ بنانے کے لیے داغے جانے والے دو بیلسڈک میزائل اور  بارود سے لدے چھ ڈرونز فضا ہی میں روک کر تباہ کردئیے‘۔

شیئر: