Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید تین پروازیں ،737 پاکستانیوں کی واپسی

یکم مئی سے اب تک ریاض اور دمام سے 77 پروازیں گئی ہیں ( فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب سے خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاض اور دمام سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) کی مزید تین پروازوں سے737 پاکستانی روانہ ہوئے ہیں۔
ریاض میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق پیر کو دمام سے اسلام آباد جانے والی پرواز سے 141، ریاض سے پشاور جانے والی پرواز سے 346 جبکہ ریاض سے اسلام آباد جانے والی پروازسے 250 مسافر واپس گئے ہیں۔
بیان کے مطابق ریاض سے اسلام آباد جانے والی پرواز سے  چار جبکہ دمام سے اسلام آباد جانے والی پرواز سے ایک میت بھی بھیجی گئی ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق کے مطابق یکم مئی سے اب تک ریاض اور دمام سے چلائی والی 77 پروازوں سے پندرہ ہزار 96 جبکہ اسی دوران  جدہ اور مدینے سے روانہ ہونے والی 64 پروازوں سے تقریبا چودہ ہزار پاکستانی گئے ہیں۔
 سعودی ائیر لائنز نے بھی پاکستان کے لیے پروازیں شروع کی ہیں ۔ ہر ہفتے چار سے پانچ فلائٹس جا رہی ہیں لیکن ان کا ڈیٹا دستیاب نہیں ہے۔
یاد رہے کہ جون کے وسط تک قونصلیٹ اور سفا رتخانہ انہیں ہینڈل کرتا رہا ہے۔ اس کے بعد سے خصوصی پروازیں اوپن کردی گئی ہیں ۔ حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق چونکہ فلائٹس کم تھیں اس لیے لوگوں کو رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔

جدہ سے 64 پروازوں سے تقریبا چودہ ہزار پاکستانی گئے ہیں۔(فوٹو پاکستان قونصلیٹ)

 16جون کے بعد سے خصوصی پروازوں کی ٹکٹیں براہ راست پی آئی اے اور اس کے مجاز ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے فروخت کی جا رہی ہیں۔ اب ٹکٹ کے حصول کے لیے سفارت حانے یا قونصلیٹ آنے کی ضرورت نہیں ہے۔
سعودی عرب میں اس وقت ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں جن میں سے بیشتر وزٹ یا بزنس ویزے پر آئے تھے یا وہ سفری پابندیوں کے باعث واپس نہیں جا سکے تھے۔
قونصلیٹ اور سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ واپسی کے خواہشمند زیادہ تر وہی لوگ ہیں جو کم مدت کے ویزے پر مملکت میں موجود تھے۔ 

شیئر: