Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فائنل ایگزٹ کی مدت میں واپس نہ جانے پر جرمانہ کتنا؟

60 دن کے اندر ملک سے نہ جانا خلاف ورزی ہے جس پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا ( فوٹو: سبق)
فائنل ایگزٹ لگوانے کے بعد 60 دن کے اندر ملک سے نکل جانا ضروری ہے۔ خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’فائنل ایگزٹ لگوانے والے کو ملک میں 60 دن رہنے کا اختیار دیا گیا ہے۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’اس عرصے کے دوران اسے اپنے معاملات سمیٹنے کی مہلت دی جاتی ہے، اس دوران سعودی عرب میں ایسے شخص کا قیام قانونی سمجھا جاتا ہے۔‘
’تاہم 60 دن گزرنے کے بعد سعودی عرب میں قیام غیر قانونی ہوگا۔ فائنل ایگزٹ کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔‘

نیا فائنل ایگزٹ لگوانے کے لیے اقامے کی مدت باقی ہونا ضروری ہے (فوٹو: صدی)

محکمے نے وضاحت کی ہے کہ ’فائنل ایگزٹ کی مدت ختم ہوجانے پر غیر ملکی کو پرانا ویزہ منسوخ کر کے نیا فائنل ایگزٹ لگوانا ہوگا۔‘
محکمہ پاسپورٹ نے بتایا ہے کہ ’نیا فائنل ایگزٹ لگوانے کے لیے ضروری ہے کہ غیر ملکی کے اقامے کی مدت باقی ہو۔‘
’اگر فائنل ایگزٹ کی مدت 60 دن ختم ہوگئی اور غیر ملکی کا اقامہ بھی ختم ہوگیا تو دوبارہ فائنل ایگزٹ نہیں لگے گا۔ اس کے بعد غیر ملکی کا سعودی عرب میں قیام غیر قانونی ہوگا۔ اس کے ساتھ غیر قانونی مقیم کی طرح کا معاملہ کیا جائے گا۔‘

شیئر: