Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ججز کے خلاف ٹویٹ پر سپریم کورٹ کا از خود نوٹس

چیف جسٹس گلزاراحمد، جسٹس مشیرعالم اورجسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل تین رکنی بینچ نوٹس کی سماعت کرے گا (فوٹو:اے ایف پی)
پاکستان کی سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کی جانب سے اعلی عدلیہ کے ججز کے حوالے سے ٹویٹ پر از خود نوٹس لیتے ہوئے توہین عدالت کی کارروائی کے لیے سماعت مقرر کر دی ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس سے متعلق درخواستوں کے فیصلے کے بعد صحافی مطیع اللہ جان نے فیصلہ دینے والے ججز سے متعلق کچھ ٹویٹس کی تھیں۔
عدالتی عملے کے مطابق رجسٹرار کی جانب سے معاملہ نوٹس میں لائے جانے کے بعد چیف جسٹس گلزاراحمد نے اس نوٹس کی سماعت آج بدھ کو ہی مقرر کر دی۔
چیف جسٹس گلزاراحمد، جسٹس مشیرعالم اورجسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل تین رکنی بینچ بدھ کو دن ایک بجے نوٹس پر سماعت کرے گا۔ 

شیئر: