دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باوجود بیرون ملک پاکستانی ورکرز ترسیلات زر کا ہدف پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں مگر رواں سال 2020 میں بیرون ملک بھجوائی گئی افرادی قوت کی تعداد چھ ماہ میں سالانہ ہدف کے مقابلے میں 30 فیصد سے بھی کم ہے۔
پاکستان کی وزارت سمندر پار پاکستانیز کے اعلیٰ حکام نے اردو نیوز کو بتایا ہے کہ پاکستان سالانہ پانچ سے چھ لاکھ ورکرز دوسرے ممالک میں بھجواتا ہے۔
حکام کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں بیرون ملک جانے والوں کی تعداد دو لاکھ سے بھی کم ہے جو مجموعی ہدف کا تقریباً 30 فیصد بنتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
اوورسیز پاکستانی: 30فیصد 8 اضلاع پر مشتملNode ID: 492296
-
کویت میں ملازمت: ’بیرون ملک پاکستانی شارٹ لسٹ‘Node ID: 492416
-
'سرکاری ملازمین کی پنشن ختم ہوگی نہ ریٹائرمنٹ کی عمر کم'Node ID: 492741