Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا: ’آئی پی ایل ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں ہو گا‘

آئی پی ایل کے میچز ستمبر 26 سے نومبر 7 تک چلیں گے (فوٹو: بی سی سی آئی)
کورونا وائرس کی وبا کے باعث آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی ہونے کے بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ستمبر میں ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پٹیل نے کہا ہے کہ کرکٹ کنٹرول بورڈ حکومت کی طرف سے منظوری کا انتطار کر رہا ہے۔
انڈین بورڈ پر اعتماد ہے کہ ستمبر سے نومبر تک ٹورنامنٹ کے لیے دنیا بھر سے آٹھ ٹیمیں اکٹھی کر لی جائیں گی۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ دوسرا موقع ہوگا کہ متحدہ عرب امارات چھ برس کے بعد دوبارہ آئی پی ایل کی میزبانی کرے گا۔

 

برجیش پٹیل نے کہا کہ ’آئی پی ایل متحدہ عرب امارات میں ہوگا لیکن بورڈ پہلے یہ ٹورنامنٹ وہاں منعقد کروانے کے لیے حکومت کی اجازت طلب کرے گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ اس کی صیح تاریخ کا تعین آئی پی ایل کی گورننگ کونسل اگلے ہفتے کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کے میچز ستمبر 26 سے نومبر 7 تک چلیں گے۔
پٹیل نے یہ نہیں بتایا کہ آیا میچز بند دروازوں کے پیچھے کھیلے جائیں گے۔ اس پر حتمی فیصلہ امارات اور انڈیا کے حکام لیں گے۔
انڈین کرکٹ بورڈ سے سے زیادہ پیسے آئی پی ایل سے کماتا ہے۔ بورڈ کے مطابق اگر اس سال کا ٹورنامنٹ نہیں ہوا تو انہیں 50 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوگا۔ 
ایک عشاریہ تین ارب کی آبادی والے ملک کے دیگر سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ سے انڈیا کی معیثت کے لیے 11 ارب ڈالر حاصل ہوسکتے ہیں۔
13 واں آئی پی ایل مارچ 29 سے شروع ہونا تھا تاہم ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے کیے جانے والے لاک ڈاؤن کے باعث اسے کئی مرتبہ ملتوی کرنا پڑا۔ 
موجودہ صورتحال میں انڈیا میں ٹورنامنٹ کرنا خطرے سے خالی نہیں۔

شیئر: