Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کرکٹ بورڈ دکن چارجرز کو جرمانہ ادا کرے‘

فیصلے میں کہا گیا ہے فرینچائز کو ختم کرنا غیر قانونی اور قبل از وقت تھا (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کی ایک عدالت نے انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو حکم دیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کی سابق چیمپئن اور فرنچائز ’دکن چارجرز‘ کو غیر قانونی طور پر لیگ سے علیحدہ کرنے پر 640 ملین ڈالرز سے زیادہ جرمانہ ادا کرے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ’دکن چارجرز‘ جو دکن کرونیکل نیوز پیپر گروپ کی ملکیت تھا، کو 2012 میں بی سی سی آئی نے مالیاتی خلاف ورزیوں کے الزام میں آئی پی ایل سے نکال دیا تھا۔
دکن کرونیکل کے قانونی امور کے ایک نمائندے نے اے ایف پی کو بتایا کہ ممبئی ہائی کورٹ نے جمعے کو اپنے فیصلے میں کہا کہ فرنچائز کو ختم کرنا غیر قانونی اور قبل از وقت تھا۔
قانونی امور کے نمائندے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بی سی سی آئی کو ٹیکس سمیت 48 ارب روپے ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو تقریباً 80 ارب روپے تک ہو سکتے ہیں۔
بی سی سی آئی کے عبوری چیف ایگزیکٹو ہیمانگ امین نے اکنامک ٹائمز اخبار کو بتایا ہے کہ ’ہمیں اب تک فیصلے کی کاپی موصول نہیں ہوئی، اسے پڑھنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ہمارا اگلا قدم کیا ہوگا۔‘
یاد رہے کہ 2017  میں کوچی ٹسکر کیرالہ کی ٹیم نے ایسا ہی ایک مقدمہ فرنچائز کو ختم کرنے سے متعلق جیتا تھا۔

دکن چارجرز 2008 میں آئی پی ایل کی چیمپیئن رہ چکی ہے (فوٹو: اے ایف پی)

انڈین پریمیئر لیگ دنیا کی سب سے مشہور کرکٹ لیگ ہے جس کا آغاز 2008 میں ہوا تھا، تاہم آئی پی ایل میں کرپشن اور میچ فکسنگ کے سکینڈلز اکثر اوقات سامنے آتے رہتے ہیں۔
2013 میں سپاٹ فکسنگ کا ایک سکینڈل سامنے آنے کے بعد چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کو دو سیزنزکے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں